۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حکیم

حوزہ/ العراقیون الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم نے آیت اللہ سید محسن حکیم کی برسی کی مناسبت سے بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں العراقیون الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم نے آیت اللہ سید محسن حکیم کی برسی کی مناسبت سے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ آسمان ہدایت، تقویٰ، علم و معرفت کے روشن ستارے آیت اللہ سید محسن حکیم کی آج برسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید محسن حکیم نے علم و معرفت کے میدانوں میں گہرے اور پراثر نقوش چھوڑے ہیں۔

سید عمار حکیم نے مزید کہا: آیت اللہ حکیم نے پبلک لائبریریاں قائم کیں۔

تمام صوبوں میں دینی مرجعیت کے نمائندے مقرر کیے اور ملک  کے دور دراز علاقوں میں تبلیغ کے لیے مبلغین بھیجے۔

العراقیون الائنس کے سربراہ نے کہا کہ آیت اللہ حکیم نے استعمار کے خلاف جہاد اور ملک کے استقلال اور ملت فلسطین کی حمایت اور مدد کے سلسلے میں بہت عمدہ موقف اپناتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کی۔

یاد رہے کہ آیت اللہ سید محسن حکیم نے 27 ربیع الاول 1390 ہجری قمری میں 81 سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کیا۔ بغداد سے نجف تک ان کی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ تشییع جنازہ میں لوگ اس قدر زیادہ تھے کہ تشییع جنازہ دو دن تک جاری رہی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .